کسی بھی قیمت پر ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکہ

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر بھی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھا جائے گا۔

بحرین میں مانامہ ڈائیلاگ کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ تہران ایٹمی ہتھیار وں کے حصول سے ہر قیمت پر روکا جائے گا،اور مشرق وسطیٰ میں خود کش ڈرون طیاروں کے خطرناک استعمال کا بھی بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

امریکی وزیر دفاع کامزید کہنا تھا کہ ہمارے دوست اور دشمن دونوں جانتے ہیں کہ امریکہ اپنے انتخاب اور وقت کے تعین کی مناسبت سے زبردست اور غالب فورسز کہیں بھی تعینات کر سکتا ہے، اسلئے ہمارے دوست ممالک پرامید رہیں کہ ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز 29 نومبر سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہو رہا ہے۔ لیکن مذاکرات سے قبل ایران امریکہ کے مابین تندوتیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک میں کشیدگی بھی روز بڑھتی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved