پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہوگئےاورمثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید313کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار872ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی تعداد28 ہزار 659 ہوگئی ہیں۔
Statistics 21 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 40,019
Positive Cases: 313
Positivity %: 0.78%
Deaths : 4
Patients on Critical Care: 1054— NCOC (@OfficialNcoc) November 21, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 411 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 094 ہو گئی ہے۔