ہمارے کھلاڑی پاکستان آنے کے منتظر ہیں، سابق انگلش کرکٹر

20  مئی‬‮  2022

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کاؤنٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیرن گف کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بہت اچھا وقت ہے  اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔

لاہور قلندرز کی دعوت پر پاکستان آنے والے ڈیرن گف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ٹیم اس وقت  تینوں فارمیٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھارہی ہے ، نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیمپرا منٹ ہے جب کہ  آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں  بیٹر نے غیر معمولی بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں انگلینڈ کے کئی کھلاڑی کھیلتے ہیں اور ہمارے کھلاڑی پاکستان آنے کے منتظر ہیں ، یہ ایک اچھی سیریز ہو گی۔

ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ کہ ایک بار  پھر ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز اچھے دکھائی دے رہے ہیں ، ان میں ایک بابراعظم بھی ہیں ،بابر میں قدرتی ٹیلنٹ ہے ، وہ کامیاب بیٹرز میں شامل ہیں ، وہ اننگز کے آغاز میں وقت لیتے ہیں لیکن گریٹ فنشر ہیں ، بابر اعظم ایک خاص ٹیلنٹ ہیں ، ان کے پاس سب شاٹس ہیں اورکچھ ایسے ہی ہمارے جو روٹ ہیں۔

ڈیرن گف نے پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہر دور میں اچھے فاسٹ بولرز  پیدا کیے ہیں ، آج کل شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور حسن علی اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved