خاتون رکن اسمبلی کے استعفے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم اکثریت کھو بیٹھے

20  مئی‬‮  2022

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی کے استعفے کے بعد ایک مرتبہ پھر اسرائیل میں عام انتخابات کے امکانات بڑھ گئے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی بائیں بازو کی جماعت میرٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے تشدد اور خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی بہیمانہ موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

خاتون  رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نفتالی بیننٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ کو بھیجے گئے خط میں اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بتایا اور حکومت میں دائیں بازو کی جماعت کی گرفت مضبوط ہونے اور مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

خاتون رکن پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے سے وزیراعظم نفتالی بیننٹ کی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھوچکی ہے۔

غیدہ ریناوی کے پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسرائیل کی موجودہ اتحادی حکومت کل 120 میں سے صرف 59 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved