کنگنا نے آزادی کے لیے لڑنے والوں کی توہین کی، بھارتی سکھ برادری کا کنگنا کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

 سکھوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے پر بھارت کی سکھ برادری نے بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔

کنگنا رناوت ایک ایسی اداکارہ ہیں جو آئے دن اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں کی دُنیا میں سب سے آگے رہتی ہیں اور اسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔اب حال ہی میں کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جوکہ سکھ برداری کے خلاف تھی، کنگنا رناوٹ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد آج حکومت کے بازو مروڑ رہے ہیں، لیکن آئیے ایک خاتون کو نہ بھولیں، وہ واحد خاتون وزیراعظم جس نے انہیں کچل دیا تھا۔ اداکارہ کے اس متنازع بیان کے بعد بھارت کی سکھ برادری نے اُن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے اُنہیں پاگل خانے منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارت کی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کنگنا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو یا تو مینٹل اسپتال میں داخل کروایا جائے یا جیل میں ڈال دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف بھی انتہائی توہین آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی ہے، اُن کی اس حرکت نے پوری دنیا میں آباد سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved