آسٹریلیا میں عام انتخابات اپوزیشن پارٹی نے جیت لیے، وزیراعظم نے شکست تسلیم کرلی

21  مئی‬‮  2022

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت آسٹریلین لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا اور لاکھوں آسٹریلوی شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت  لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے جاری اب تک کے نتائج کے مطابق 58 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبرپارٹی نے 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں اور  پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے کم ازکم ایک سیٹ درکار ہے۔

لبرل نیشنل الائنس 58، آسٹریلین گرینز ایک اور 9 دیگر نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم 8 نشستوں پر فیصلہ باقی ہے۔

آسٹریلوی پارلیمنٹ میں اکثریت کیلئے کم ازکم 76 سیٹیں درکارہیں۔

پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں لیبرپارٹی کوحکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا اور اس صورت میں لیبر پارٹی کے رہنما و اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved