میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں، بلاول

21  مئی‬‮  2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی جبکہ میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔

دورہ چین پر روانگی سے قبل امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہرسطح پرامریکا سے روابط جاری رکھنا چاہیے اور امریکا و پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہےکہ آگےبڑھ کروسیع تر،گہرے اورزیادہ بامعنی تعلقات بنائیں، افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے فوری طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئے تباہی ہوگی، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں، ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے کافی بڑی ہے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ والدہ بینظیربھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، انکے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved