اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق پر راکٹ حملہ، تین فوجی جاں بحق

21  مئی‬‮  2022

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں اسرائیل کے راکٹ حملے میں 3 فوجی اہلکار جاں  بحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راکٹ حملہ جمعے کی رات کو ہوا، جسے گولان کی پہاڑیوں سے لانچ کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی راکٹ حملے میں  تین اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہونے کے علاوہ دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شام کے فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے فضائی دفاع نظام نے اسرائیلی راکٹوں کا بھرپورمقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرانے میں کامیاب ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حملے میں ایرانی ملیشیا کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ا حملے میں جاں بحق ہونے والے شامی فضائی دفاع کے تین شامی اہلکار ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شامی علاقوں پر یہ رواں برس کا 13 واں اسرائیلی حملہ ہے۔ اس سے قبل 13 مئی کو اسرائیل نے میزائل حملہ کیا تھاجس میں وسطی شام میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دوسرا حملہ 27 اپریل کو دمشق کے قریب کیا گیا جس میں 6 شامی فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved