ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 3 اوپنرز،3 مڈل آرڈر بیٹرز،2 وکٹ کیپرز،3 اسپنرز اور 5 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔
اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، فخرزمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔
16-player Pakistan squad for West Indies ODIs named
More details: https://t.co/7RtIs36MJs#PAKvWI | #BackTheBoysInGreen
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 23, 2022
سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں یہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔