خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں 5روزہ انسدادپولیو مہم کا آغازپیر سے ہوگیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) خیبر پختونخوا کے صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالباسط کے مطابق صوبےمیں انسداد پولیو مہم کے دوران 72 لاکھ85ہزار بچوں کو پولیوکےقطرے پلوائے جائیں گے جائیں گے۔
مہم کیلئے 30ہزار 981 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 27 ہزار763 موبائل،1ہزار908 فکسڈ،1ہزار161ٹرانزٹ اور149رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ عبدالباسط نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 40ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔