کورونا کے باعث اموات میں کمی، 24گھنٹے میں 3 اموات رپورٹ

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات و مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 662 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37 ہزار 148 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 322 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.86 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 663 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 82 ہزار 195 ہوگئی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 562 ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved