موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں لانگ مارچ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ ضلعی انتظامیہ کے جواب کا منتظر ہے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیئے لاجسٹکس مسائل کا سامنا ہے، کھلاڑیوں کے ہوٹل کی بکنگ اور فلائٹس کا بندوبست کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ سے آئندہ ہفتے کے آخر تک میچز کے انتعقاد سے متعلق جواب کا انتظار ہے،پی سی بی نے ملتان کو بطور بیک اپ وینو مقرر کر رکھا ہے۔