سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے

24  مئی‬‮  2022

فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔

آغا کشور سجاد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔

تفصیلات کے مطابق  آغا کشور سجاد کی نماز جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے، اور انہیں شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم آغا کشور سجاد نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام کمایا، انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے وارث میں بھی کام کیا۔

سجاد کشور نے 60 سال سے زیادہ فنی کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی دیا جاچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved