سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی گئی خبر نے ان کے مداحوں افسردہ کر دیا ہے۔
کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ اب ان کے دوڑنے کے دن اب ختم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھٹنوں کی سرجری کیلئے جلد ہی آسٹریلیاء کے شہر میلبورن جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ان کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی مداحوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
My running days are over as am leaving for total knee replacement in Australia Melbourne very soon 🥲🤞. pic.twitter.com/1sO6dHESPJ
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 21, 2021