پاکستان کی ایشیاہاکی کپ میں جاپان سے ہارنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

26  مئی‬‮  2022

ایشیا ہاکی کپ میں جاپان نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو  2-3 سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا،کھیل کے 14 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے ریوما اوکا نے گول  کیا اور 15 ویں منٹ میں ہی اکیومی سیگی نے گول کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے گول اسکور کیا،27 ویں منٹ میں تاکوما نیوا نے ایک اور گول اسکور کرکے جاپان کو 1-3 برتری دلوادی۔

30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر پرگول اسکور کیا، میچ میں پاکستان کے دوگولز مستردکیےگئے، ایک گول فاؤل کی وجہ سے اور ایک گول   میدان میں 12کھلاڑی ہونے کی وجہ سے مستردکیا گیا۔

امپائر نے فیصلہ دیا کہ گول کرتے وقت پاکستان کے 12کھلاڑی میدان میں تھے، 12 کھلاڑی میدان میں ہونے پر پاکستانی کپتان عمر کو یلو کارڈ دکھا کر 5 منٹ کے لیے باہر کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved