یورپ کے بعد عرب ملک میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

26  مئی‬‮  2022

رواں ماہ مئی سے یورپ سے شروع ہونے والی جسمانی خارش کی بیماری منکی پاکس کا متحدہ عرب امارات میں بھی  پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام نے 24 مئی کو پہلے منکی پاکس کی تصدیق کرنے کے  بعد ملک بھر میں بیماری کی مانیٹرنگ بڑھا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاوہ یورپی ممالک سلووانیا اور چیک ری پبلک میں بھی منکی پاکس کے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

دونوں یورپی ممالک میں بھی 24 مئی کو منکی پاکس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد اب تک دنیا بھر میں منکی پاکس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز یورپ میں رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 100 کے قریب ہے جبکہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی مجموعی تعداد 130 سے تجاوز کر چکی ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات سے قبل اسرائیل مشرق وسطیٰ کا واحد ملک تھا، جہاں منکی پاکس کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved