سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں

28  مئی‬‮  2022

ایپل آئی فون کی طرح اسمارٹ فون صارفین کی بڑی تعداد کی اولین ترجیح  سام سنگ کے موبائل فون خریداری ہے۔سام سنگ کے فین کافی عرصے سے اس کے متوقع ماڈل F13 کے حوالےسے تجسس کا شکار تھے۔

سام سنگ کواینڈروئیڈ فون کے زُمرے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون کا اعزازحاصل ہے۔تاہم، اسمارٹ فون کی پرفارمنس کی بنیاد پرریٹنگ کرنے والی ویب سائٹ گیک بینچ نے سام سنگ کے نئے فلیگ شپ ماڈل گلیکسی F13 کے اہم فیچر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ویب سائٹ پرظاہرہونے والی تفصیلات کے مطابق گلیکسی F13 میں ممکنہ طورپرNFC کے ساتھ ریکٹینگولرماڈیول پرمشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا۔وی نوچ انفینیٹی ڈسپلے کے ساتھ یہ نیا ماڈل اوکٹا کورایگزینوس 850 ایس اوسی چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم سے لیس ہوگا۔

گیک بینچ لیکس کے مطابق سام سنگ کی آفیشل ویب سائٹ پرماڈل نمبرSM-E135Fکے ساتھ لسٹ کیا گیا فون گلیکسی F13ہی ہے۔لیک میں بتایا گیا ہے کہ فون کو لاک اوران لاک کرنے کے لیے پاوربٹن کے ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسردیا جائے گا۔ جب کہ دیگرفیچرزمیں ایٹموس ڈولبی اسپیکرکے ساتھ این ایف سی اور یوایس بی ٹائپ سی پورٹ دی جائے گی۔

گیک بینج کی لسٹنگ سے یہ بھی ظاہرہوتا ہے کہ اینڈروئیڈ کے آؤٹ آف دی باکس ورژن 12 کے ساتھ پیش کیے جانے والا یہ فون گزشتہ سال اپریل میں لانچ کیے گئے سام سنگ گلیکسی F12  کا پیش روثابت ہوگا۔تاہم، سام سنگ کی جانب سے گلیکسی F13 کی ریلیزاورفیچرکے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved