پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان منتقل، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے شروع ہو گا

28  مئی‬‮  2022

پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے تین میچز منعقد ہوں گے۔ 8,10 اور 12 جون کو کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 5 جون کو ملتان پہنچیں گی۔ دوسری جانب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر آن لائن میٹنگ بھی ہوگی، جس میں میں ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان شریک ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہو گا۔

مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved