امریکہ فرانس میں کشیدگی کم ہونے لگی، فرانس اپنے سفیر دوبارہ واشنگٹن بھیجنے پر رضامند

23  ستمبر‬‮  2021

امریکہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین جوہری آبدوز وں کی تیاری کے معاہدے کے بعد فرانس کے امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ تعلقات کافی کشیدہ ہو گئے تھے اور فرانس نے احتجاجاً امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لئے تھے اور امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے دہرے معیار پر بھی کڑی تنقید کی تھی۔ لیکن آج امریکی صدر جو بائیڈن کی فرانسیسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے بعد تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے  کہ دونوں صدور نے باہمی اعتماد کی بحالی اور اکتوبر 2021ء میں ملاقات کی تیاری پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں فرانس کے غصے کو جائز تسلیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیگر یورپی ممالک کی شراکت سے بات چیت ممکن ہوئی اور یہ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا کیونکہ نیٹو اتحاد کی قوت یورپی ممالک کے اتحاد اور دفاعی قوت میں مضمر ہے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اگلے ہفتے اپنے سفیر واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved