ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ذرائع سے بتایا ہے تحقیقاتی کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے تشکیل دی ہے۔
پی ایچ ایف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ہاکی کےعالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اولمپین کلیم اللہ کے سپرد کی گئی ہے۔
ہاکی اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی میں اولمپین ناصر علی اور خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گی۔