بابر اعظم کو کور ڈرائیو میں مہارت حاصل کرنے میں کتنے سال لگے؟

29  مئی‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر  اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے دنیا بھر میں ہیں، بابر اعظم کی اننگز چاہے مختصر ہو یا وہ پریشر میں کھیل رہے ہوں، شائقین کرکٹ کو ضرور ان کی دلکش کور ڈرائیو دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے اور  ہر کوئی بابر  کی کور ڈائیور کی تعریف کرنے پر ضرور مجبور ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ کور ڈرائیو میں بہتری لانے میں انہیں کتنے سال لگے؟

بابر اعظم نے کہا کہ پریکٹس تو میں ہر چیز کی کرتا ہوں لیکن کور ڈرائیو میری نیچرل ہے، اور اس کے ساتھ میری فیورٹ شاٹ بھی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیچرل اور فیورٹ شاٹ پر میں نے محنت نہیں کی بلکہ اس پر تو میں نے زیادہ محنت کی ہے، اس کو شوق سے اور محنت سے میں نے بہتر بنایا ہے ۔

کپتان نے کہا کہ  ‘مجھے کور ڈروائیو بہتر بنانے میں 10 سال لگے، میں اب بھی کور ڈرائیو کو پر فیکٹ کرنے کے لیے پریکٹس کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں سب بولرز بہترین ہو تے ہیں، وہ چھوڑتے نہیں ہیں بلکہ دو منٹ میں پکڑ لیتے ہیں اس کے لیے آپ کو ہر لمحہ متحرک رہنا پڑتا ہے اور اس کے لیے میں محنت بھی کرتا رہتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved