ملک میں بگڑتی معاشی حالت کے بعد سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوگیا ہے جس کے بعد بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے منتقلی کے لیے درخواست کرے گا۔رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی ممکن نہیں رہی ہے۔
واضح رہے کہ اگر سری لنکن حکام کی منتقلی کی درخواست کو قبول کرلیا جاتا ہے تو ممکنہ طور پر بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات ایونٹ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے اپنے ایک بیان میں سری لنکا سے منتقلی کے بعد بنگلادیش کو مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔