50 لاکھ روپے انعام کی آفر کرکے پاکستان بم دھماکے کیلئے بھیجا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ کا انکشاف

23  ستمبر‬‮  2021

انڈین چینل پروپنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے را کے سابق ایجنٹ ڈینیئل کا کہنا تھا کہ مجھے را کے ایک افسر نے کہا کہ ہمارے لئے کام کرو، میں نے پوچھا کیا کام ہے، انہوں نے کہا پاکستان جا کر بم چلانا ہے، 50 لاکھ انعام دیں گے۔ ڈینیئل کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت کیلئے پاکستان میں جاسوسی کی، وہاں گرفتار ہو گیا، 4 سال جیل میں رہا، لیکن جب واپس آیا تو انعام کی بجائے 15 ہزارروپے دے کر فارغ کر دیا گیا۔سابق را ایجنٹ کا  مزیدکہنا تھا پاکستان اپنے جاسوس بھارت نہیں بھیجتا، یہ کام صرف بھارت کرتا ہے، اب بھی را کا ایک جاسوس “راجو” پاکستان میں قید ہے۔ پاکستانی عوام کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved