نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کس نے لگائی؟

23  ستمبر‬‮  2021

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کورونا ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے والے 1166 کے جوابی میسج کے مطابق 22 ستمبر 2021ء بروز جمعرات شام 04:04 بجے میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ کی جعلی انٹری کی گئی جس کے مطابق سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے اور دوسری ڈوز لگانے کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

جعلی کورونا ویکسین کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمے کے اندراج کیلئے ایف آئی اے کو درخواست بھی دے دی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے معاملے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ انٹری لاہور کے ویکسی نیشن سینٹر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے ہوئی ہے، لاگ ان اکاؤنٹ اور دیگر تکنیکی طریقوں سے باآسانی ملزم تک پہنچ جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے ان خبروں پر تشویش ہو رہی ہے کہ میاں صاحب لندن میں ہیں اور ان کے شناختی کارڈپر ویکسین لگائی جا رہی ہے، مزید ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہر کام کی طرح کورونا ویکسی نیشن کا ریکاڈ بھی جعلی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved