سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے ڈیجیٹل شو میں بات کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنےکا کہنا تھا کہ میں وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے، ان کی بولنگ کا کسی بیٹر کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا، ان کا ایکشن بلے بازوں کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
سابق سری لنکن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کیریئر میں 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا، وہ ایک کوالٹی بولر تھے جو دونوں اطراف سوئنگ کرنے کے اہل تھے۔