الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

23  ستمبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت پیش کرنے کیلئے 16 ستمبر 2021ء کو نوٹس جاری کیا تھا اور 7 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن آج 7 روز مکمل ہونے کے بعد یہ موقف سامنے آرہا ہے کہ دونوں وزراء نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔

وزراء کی جانب سے ایک ماہ کا وقت مانگنے کے معاملے پر ابھی فی الحال الیکشن کمیشن کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہونے سے قبل ہی وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved