ملک میں کورونا ویکسین کی کروڑوں خوراکیں ضائع ہونے کا خدشہ

4  جون‬‮  2022

ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کورونا ویکسین لگوانے کا عمل بھی خاصی سست روی کا شکار  ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تین کروڑ سے زائد خوراکیں رواں برس  اگست تک زائد المعیاد ہونے کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق پیر سے ملک بھرمیں کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ملک میں 12 کروڑ افراد نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگا لی ہیں، صرف 9 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین کا پہلا بوسٹر ڈوز لگوایا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved