پاکستان کے معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے ایک بار پھر بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ابرارالحق نے کہا کہ انہوں نے کرن جوہر کو اپنے گانے کے حقوق دئیے ہی نہیں ہیں، اس لئے وہ کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری عدالت میں ملاقات ہوگی۔
Stop stealing our songs
.
.@karanjohar @TSeries @DharmaMovies #StopStealingOurSongs pic.twitter.com/6EMJ6rZRlD— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 4, 2022
یاد رہے کہ ابرارالحق کا مشہور زمانہ گانا نچ پنجابن ری مکس کر کے بالی ووڈ فلم جگ جگ جیو میں شامل کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے فلم کے ٹریلر میں گانا دیکھ کر عدالتی کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کرن جوہر کی جانب ابرارالحق کا نام گانے کے کریڈٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کسی گلوکار کا گانا فلم میں شامل کرنے کیلئے اس کے پیشگی حقوق حاصل کرنا ضروری امر ہے، اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کاپی رائٹ رکھنے والی کمپنی قانونی کاروائی کی مجاز ہوتی ہے۔