پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق، 350 نئے کیس رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 38 ہزار 38 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 350 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید350کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار860ہوگئی۔


سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 74ہزار573، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار720، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار638،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار525، بلوچستان میں 33 ہزار456، آزاد کشمیر میں 34 ہزار538 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار410 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار5افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار613، خیبرپختونخوا 5 ہزار821، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved