پنجاب حکومت 248 ارب روپے سالانہ مریضوں کے علاج پر خرچ کر رہی ہے، یاسمین راشد

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 248 ارب روپے سالانہ مریضوں کے علاج پر خرچ کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں نشتر یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس میں  مختلف انتظامی امور زیر بحث آئے۔یاسمین راشد نے کہا کہ صفائی کو مزید بہتر کیا جائے، ادویات کی بروقت خریداری یقینی بنائی جائے اور طبی آلات و مشینری کی مرمت میں تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے رویوں کو بہتر بنایا جائے۔ پنجاب حکومت 248 ارب روپے سالانہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ے رہی ہے۔اجلاس میں نشتر یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ نشتر یونیورسٹی کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے اور تعمیرو مرمت کی منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت ہی طبی آلات کی بہتری، مرمت اور خریداری کی جائے۔ بجٹ کو مالیاتی ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے 100 فیصد خرچ کریں۔

اجلاس میں نشتر یونیورسٹی میں بی ایس ٹیکنالوجی پروگرام کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved