کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

8  جون‬‮  2022

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہو گئی۔ بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بالرز رینکنگ میں قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن اشون کا دوسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کائل جمیسن دو درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے میں امام الحق کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ شاہین آفریدی بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کی تیسری اور بالنگ میں شاہین آفریدی کی 10ویں پوزیشن ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved