اسرائیلی طیاروں نے آج شام پر بمباری کی ہے،جس میں 2 عام شہری ہلاک اور 6 فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے شہر حمص کے وسطی علاقوں پر بمباری کی، شامی فورسز اور ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی طیاروں کے حملوں کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملے شام کے وقت کے مطابق رات کو ڈیڑھ بجے کئے گئے، اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئےشامی تنصیبات پر میزائل داغے، حملے میں زخمی ہونے والوں میں 6 فوجی بھی شامل ہیں۔
Israeli air raids on Syria’s central region killed two civilians and wounded seven other people: Report https://t.co/6M5tR9PTiM pic.twitter.com/Z0RgcCyeYS
— Al Jazeera English (@AJEnglish) November 24, 2021
اسرائیلی حکام نے شام میں فوجی کاروائی کی تصدیق کی ہے، تاہم فضائی حملے پر تبصرہ نہیں کیا، اور نہ ہی اس کی کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے اسرائیل نے شام پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس میں شام کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تل ابیب اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے فوجی کاروائیاں جاری رکھے گا۔