ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سیدہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ زندگی بہت غیر متوقع ہے۔ ہم کچھ سوچتے ہیں، اور پھر منصوبہ بندی کرتے ہیں، لیکن ہمیں ملتا کچھ اور ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے عامر لیاقت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Life is so unpredictable…We desire something, plan something and get something else …. #amirliaquat
— Syeda Dania Shah (@SyedaDaniaShah) June 9, 2022
یاد رہے کہ سیدہ دانیہ شاہ کی عامر لیاقت سے شادی رواں برس فروری میں ہوئی تھی، جو بدقسمتی سے زیادہ دیر نہ چل پائی، اور دانیہ شاہ نے 7 مئی 2022ء کو خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔