بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل فون ساتھ لانا منع ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں قریبی دوست رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی اور کترینہ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مدعو کیا ہے، کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے جیسی رسومات شامل ہوں گی۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کی شادی راجستھان کے شہر مدھوپور کے Six Senses Fort Barwara نامی ہوٹل میں ہوگی۔
واضح رہ کہ اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے منتخب کی گئی ایجنسی کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان فون کے ساتھ شادی میں شرکت نہ کرے اور نہ ہی اس جوڑی کے علم میں لائے بغیر کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجھستان کے مہنگے ترین ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی۔