افغانستان کا امن، پاکستان کا امن ہے، آرمی چیف

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کے پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی مندوب نائجل کیسی نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے ملاقات کی۔

مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، دونوں کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی موجود صورتحال پر بھی بات کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے اور معاشی ترقی کےکیلئے عالمی اتحاد ضروری ہے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانیہ کے خصوصی مندوب نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام میں پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے موثر سرحدی انتظام کی خصوصی کاوشیں قابل قدر ہیں، پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کیلئے پرعزم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved