بالوں کی صحت اور حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی چہرے کی جلد کی۔ خواتین ہویا مرد حضرات دونوں میں اگر بال صحت مند اور قرینے سے سنواریں گئے ہوں تو یہ ان کی شخصیت کو مزید متاثر کن بنادیتے ہیں۔
تاہم آج کل لوگوں کی اکثریت بال گرنے کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہے بال گرنے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ان میں غیرمتوازن غذا، ذہنی تناؤ، آلودگی اورصفائی کا خیال نہ رکھنا شامل ہے ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پرعمل کریں اورساتھ ہی گرتے ہوئے بالوں کے لئے ان دو تیل کو ملا کر سر میں مساج کریں۔
اس تیل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ مسحورکن خوشبو لئے ہوئے ہے سونے سے قبل اس کا مساج ایک طرف تو بالوں کو گرنے سے روکے گا جبکہ دوسری جانب اس کی خوشبو نیند کو مزید پرسکون بنائے گی۔
اس تیل کو بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ انگور کے بیجوں کا تیل اور چند قطرے لیوینڈرکا تیل۔ ان دونوں کو اچھی طرح ملا کر سرمیں جہاں بال زیادہ گر رہے ہیں وہاں لگاکر ہلکے ہاتھ مساج کریں۔ بہتر نتائج کے لئے اسے روز استعمال کریں اور صبح شیمپو سے دھولیں۔