عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بلے باز امام الحق نے مسلسل 7 میچوں میں 50 سے زائد رنز بنائے ہیں، اس طرح وہ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے مسلسل 9 میچوں میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں اور وہ تاحال سب سے آگے ہیں۔
ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو میچوں میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ہی ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔