بھارت میں توہین رسالت ﷺ کے بعد قطری کھلاڑیوں نے دنیا کا اہم پیغام دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں قطری کھلاڑیوں کو نبی آخری الزمان حضرت محمد ﷺ سے اظہار محبت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے شدت پسندی کے بغیر محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ قطری کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل دنیا کو ایک اہم پیغام بھی دیا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری کھلاڑی اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے ایک بینر بھی اٹھارکھے ہیں۔
محبت کا اظہار اور احتجاج شدت پسندی سے نہیں
قطری کھلاڑی میچ شروع ہونے سے پہلے دنیا کو میسج دے رہے ہیں…
میرے ماں باپ میرا مال میری جان میرا سب کچھ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم پر قربان ماشاءاللّٰہ #آقا_دوجہاں_پر_جان_قربان pic.twitter.com/WCNPkJGl54
— Raja Asim (@RajaAsimNawaz) June 10, 2022
بینر پر انہوں نے لکھا کہ ’میرے ماں باپ، میرا مال، میری جان اور میرا سب کچھ آپ ﷺ پر قربان‘۔واضح رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے انڈین میڈٰیا پر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔