بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، امام الحق، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0۔3 سے شکست دے چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved