آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،پاکستانی بلے باز نے کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی

15  جون‬‮  2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں  پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پہلا نمبر بدستور بابراعظم کا ہے جب کہ دوسرا نمبر تبدیل ہوگیا ہے۔

پاکستانی اوپنر امام الحق نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

رینکنگ کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن کی 14 درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین میں آگئے۔

بولرز کی رینکنگ

ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری پوزیشن پر آسٹریلوی بولر  جوش ہیزل ووڈ ہیں جب کہ تیسرا نمبر  کیوی بولر میٹ ہینری کا ہے۔

شاہین آفریدی کا چوتھا نمبربرقرار ہے، پانچویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بمرا موجود ہیں جب کہ  افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹے نمبرپرآگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved