عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ 39 ممالک میں منکی پاکس کے 1900 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 8 افریقی ممالک بھی شامل ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیڈیسو موتی نے آن لائن میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اب تک گھانا اور مراکش میں بالترتیب 5 اور ایک کیس سامنے آیا ہے, نائیجیریا میں 36 ، جمہوریہ کانگو میں 10، وسطی افریقہ میں8، بینن اور کیمرون میں3،3اور کانگو اوربرازیل میں 2 کیس رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا، گنی، لائبیریا، موزمبیق، سیرا لیون، سوڈان اور یوگنڈا وہ ممالک ہیں جن میں اس سے قبل کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اب ان ممالک میں بھی مشتبہ کیسز کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل تک منکی پاکس کے کیسز صرف مغربی اور وسطی افریقہ میں رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب دنیا کے کئی ممالک نے اپنے یہاں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کی ہے۔