ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق کرنے کا عندیہ

24  ستمبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈکے چیف ایگزیکٹوجونی گریو کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے پی سی بی سے رابطے میں ہیں، اور دورے کیلئے کی گئی کمٹمنٹ پوری کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ تاہم دورے سے پہلے جائزے کے ساتھ تمام عوامل کو پورا کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے مشاورت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  21 ستمبر 2021ء کو سی ای او پی سی بی وسیم خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد کے حالات پر بھی گفتگو ہوئی تھی، مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے، ہماری دونوں ٹیمیں )مردوخواتین( پہلے بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved