پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار697ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 252 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71  فیصد رہی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475   ہوگئی ہے۔ین سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved