کیاسدھو موسے والا کے قتل کیلئے ہتھیار پاکستان نے فراہم کئے؟ رپورٹ سامنے آ گئی

22  جون‬‮  2022

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ معروف پنجابی  گلوکارسدھو موسے والا کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار پاکستان سےآئے تھے۔

انڈین ایکسپریس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تین  مرکزی ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر کچ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ قتل کے مرکزی شوٹر پریاورت عرف فوجی کو ڈرون کے ذریعے پاکستان سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی گئی،  جسے اس نے  خود وصول کیا۔

انڈین ایکسپریس  نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  مذکورہ کھیپ میں ایک انڈر بیرل گرنیڈ لانچر، 9 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، 8 دستی بم اور ایک اے کے 47 شامل تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر قتل میں ناکامی کا سامنا ہوتا تب ان ہتھیاروں کو ہنگامی صورتحال پر استعمال کیا جانا تھا۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے دن گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

بھارتی پنجاب پولیس کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کی میں لورنس بشنوئی گینگ ملوث ہے، گینگ کے رکن لکی نے کینیڈا سے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved