صوبہ پنجاب پولیو فری قرار، حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ اللّٰہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں تاہم انسداد پولیو ویکسینیشن مہم جاری رکھی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خسرہ او روبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، یونیسف پولیو ٹیم کے نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved