کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، دیگر شہروں کی کیا صورتحال رہی؟

23  جون‬‮  2022

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کے اعدادوشمار

علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12 ہزار 513 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

کورونا ٹیسٹ میں سے 268 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.14 فیصد رہی ہے۔

 مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جبکہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved