ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعے کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 309 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 24 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,941
Positive Cases: 309
Positivity %: 2.22%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 80— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 24, 2022
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2.22 فیصد ہو گئی ہے۔ مزید برآں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا، جبکہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر شرح 6.10 فیصد رہی جب کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں کراچی میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔