امریکہ ایوان نمائندگان نے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے کیلئے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ متنازع بل ایوان نمائندگان نے 420/9 کی اکثریت سے پاس کیا جبکہ 2 اراکین اجلاس سے غیر حاضر تھے۔ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد یہ بل سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بل پاس ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اسرائیل کی سلامتی کے موقف پر قائم ہیں۔
جدیدمیزائل ڈیفنس سسٹم کیلئے امریکہ کی اسرائیل کو 1 ارب ڈالرکے فنڈز کی منظوری
24
ستمبر 2021