بوڑھے انسانوں کو دوبارہ جوان بنانے کا طریقہ،سائنسدانوں کی نئی تحقیق

25  جون‬‮  2022

بوڑھا ہونا یا دکھائی دینا کسی کو پسند نہیں لیکن زندگی کی یہ حقیقت اب شاید انسان ٹال سکے کیونکہ اسرائیلی سائنسدان بوڑھے افراد کو پھر سے جوان کرنے کے طریقے پر کام کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ تحقیق کے بعد اسرائیلی سائنسدانوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے بوڑھے انسانوں کی جلد کو دوبارہ جوان بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق لیبارٹری میں چوہوں پر کی گئی جس کے بعد سائنسدانوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بوڑھے انسانوں کی جلد کو بھی جوان انسانوں کی جلد میں بدلا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نوجوان چوہوں پر پرانی جلد کے گرافٹ(ٹرانسپلانٹ شدہ ٹشو) کا استعمال کرتے ہوئے،انہوں نے ثابت کیا کہ جلد کی تمام تہوں کے ذریعے سالماتی ساخت(molecular structure) میں تبدیلی کے ذریعے جلد اور دیگر اعضاء کو دوبارہ جوان بنانا ممکن ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved