سندھ کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی لمپی سکن بے قابو ہوگیا۔ میلسی میں مویشیوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے جانوروں میں لمپی اسکن کی وباء خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ہے، میلسی کے مختلف دیہی علاقوں میں اب تک سیکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، مويشی مالکان نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کردی۔
مویشی مالکان کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی سسُستی اورمبینہ غفلت کے باعث ان کے قیمتی مویشیوں کی جان گئی، عورتیں اور مرد رو رو کر پریشان ہیں اور انکا کہنا ہے یہی ہمارا کاروبار ہے، ہمارا بہت نقصان ہوگیا ہے۔
مویشی مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور جو جانوربچ گئے ہیں ان کی ویکسینشن کو فل الفور یقینی بنایا جائے۔